قومی شناختی کارڈ حاصل اور مطالبات کے حل کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز میں داخل

حکومت وقت کی جانب سے رابطہ کیا گیااور نہ کوئی شنوائی ہوئی، احتجاج میں مزید تیزی لاتے ہوئے آج سے تادم بھوک ہڑتال شروع کرینگے،نواب سلمان خلجی

اتوار 19 نومبر 2017 18:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) خلجی قومی اتحاد کے سربراہ نواب سلمان خلجی نے کہا ہے کہ قومی شناختی کارڈ حاصل اور جائز مطالبات کے حل کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز میں داخل ہوا حکومت وقت کی جانب سے رابطہ کیا اور نہ کوئی شنوائی ہوئی اس لئے احتجاج میں مزید تیزی لاتے ہوئے آج سے تادم بھوک ہڑتال شروع کرینگے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ‘یہ بات انہوں نے دیگر قبائل کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ شہریت کی دفاع کیلئے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ پانچویں روز میں داخل ہوئی احتجاج کے اس مرحلے میں پہنچانے والے بھی نااہل حکومت ہے جو ہمیشہ اپنے عوام کے ساتھ ناجائز کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے نادرا نے جان بوجھ کر پشتون علاقوں میں عوام کے شناختی کارڈ بلاک کرنا شروع کردئیے ہیں اس سلسلے میں ہم نے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے کیلئے ہر پلیٹ فارم پر احتجاج کیا اور تمام حقائق بھی عوام کے سامنے رکھ لیے لیکن جس طرح نادرا والے غیر قانونی طور پر ہمارے شناختی کارڈ بلاک کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ خلجی قوم کسی تعارف کے محتاج نہیں قیام پاکستان سے قبل کشمیر خان خلجی اور ان کے ساتھ ڈھائی ہزار خلجی افراد کا لشکر اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ خلجی قوم سے زیادتی کوئی بھی پاکستانی نہیں کرسکتا ہے اور کشمیر خان خلجی اور ان کو دستاویزات فراہم کیے ہیں ان پر جنرل طارق کی دستخط نمایاں ہیں اسی دستاویزات کے آخری صفحے پر ڈیفنس سیکرٹری کہتے ہیں کہ کشمیر خان خلجی کو ایوارڈ اور ان کی کارکردگی پر فخر ہیں جنہوں نے دشمنوں کا ہمیشہ سامنا کیا اور کشمیر خان خلجی پوری قوم کا ہیرو ہے انہوں نے کہاکہ اسی طرح قیام پاکستان سی36سال قبل خلجی قوم کی آباد کاری کا نشان ہے خلجی قوم کیخلاف منفی پروپیگنڈے کرنیوالوں کیلئے یہ دستاویزات کافی ہے کہ خلجی قوم کو ژوب کے علاقے کاکڑ خراساں قمر الدین کاریز میں کارکردگی کی بناء پر ان کو زمین الاٹ کی گئی انہوں نے کہاکہ ان تمام صورتحال کے باوجود ہم نے ہمیشہ ہمارے قبیلے کیخلاف ظلم ہونے پر خاموشی اختیار کی اور پرامن طور پر احتجاج کیا انہوں نے کہاکہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ خلجی قوم کیخلاف کیے گئے اقدامات ختم اور بلاک شناختی کارڈ کے عمل کو تیز کیا جائے تمام پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کیا جائے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ہم چیف آف آرمی اسٹاف ‘چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خلجی قوم کیخلاف ناجائز طریقے سے شروع کی گئی کارروائی بند کیا جائے اور ہمارے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں ورنہ آج سے تادم بھوک ہڑتال شروع کرینگے جو اس وقت جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یا کیمپ سے جنازے اٹھائینگے۔

متعلقہ عنوان :