کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، خرم شیر زمان

اتوار 19 نومبر 2017 18:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیم و صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی میں سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور جب عوامی مسائل کو ایوان میں اٹھایا جاتا ہے تو حکومتی ارکان کو سب کچھ اچھا نظر آرہا ہوتا ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان کی آنکھوں کا ٹیسٹ کرانے کیلئے سندھ اسمبلی میں آئی کیمپ لگایا جائے خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی ایس 112 میں پاکستان تحریک انصاف کے پروگرام فروغ صحت کے تحت برنس روڈ میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،پی ٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری خرم شیرزمان کا کہنا تھاکہ فری آئی کیمپ میں آنکھوں کے امراض کے علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ گذشتہ دو سال سے جاری ہے، ایک سوال کے، جواب میں انہوں نے کہا کہ ایوان میں عوامی مسائل پر باتی کی جاتی ہے تو حکومتی ارکان صوبے میں سب کچھ اچھا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حقیقت میں سرکاری اسکول و اسپتال کی حالت زار خستہ ہے نہ صحت کی سہولیات بہتر کی جاسکی ہیں اور نہ ہی معیار تعلیم کو بہتر کیا جاسکا ہے ضروری ہے کہ ایک آئی کیمپ سندھ اسمبلی میں بھی لگایا جائے تاکہ پیپلزپارٹی کے ارکان کی آنکھوں کا ٹیسٹ کرایا جائے جنہیں صوبے میں سب کچھ اچھا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے 6ارب روپے خرچ کرنے کے باجود تعلیم کے معیار کو بہتر نہیں کیا جاسکا کراچی سمیت سندھ بھر میں سرکاری اسکول خستہ حال ہیں،سندھ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری خرم شیرزمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سندھ سے مکمل پیپلزپارٹی کا مکمل صفایا ہوجائے گااور تحریک انصاف وفاق سمیت سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔

متعلقہ عنوان :