قومی اسمبلی اور سینٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پوری قوم اور تمام دینی و سیاسی جماعوتوں کا کریڈٹ ہے ،انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) صدرانجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد خواجہ شاہد رزاق سکا ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ اور سینئر تاجر رہنمائوںنے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری پوری قوم اور تمام دینی و سیاسی جماعوتوں کا کریڈٹ ہے جنہوں نے حلف نامے کی تبدیلی کے خلاف احتجاج کو قومی تحریک کے قالب میں ڈھالاانہوں نے کہا کہ اسلام آباد میںختم نبوت دھرنے کا طول پکڑنا جڑواں شہروں(راولپنڈی ،اسلام آباد)کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے دھرنا منتظمین کواسکا احساس کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ معاملہ چونکہ انتہائی نازک ہے اور جہاں مذہب اور ناموس رسالت کا معاملہ ہو وہاں احتیاط ناگزیر ہو جاتی ہے اسلئے حکومت کو چاہیئے کہ جلد بازی سے کام لینے کی بجائے دھرنا ختم کرانے کیلئے دھرنا منتظمین سے خوشگوار ماحول میں مذاکرات کرے تاکہ وطن عزیز کسی بھی پریشان کن صورتحال سے محفوظ رہے خواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہ عشق رسول ﷺ ہر مسلان کے ایمان کا حصہ ہے نا موس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتاتاہم پارلیما رنی لیڈر راجہ ظفر الحق کی سربراہی میںقائم کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کا منظر عام پر آنا اور قوم کو اس سے آگاہ کرناحکومت کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کرنا ہوگا تاجر رہنمائوںنے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت قانویں ترمیم کرنے والوں کے نام سامنے لائے اور انکو قانون کے تحت سزا دی جائے