نوازشریف کا ایبٹ آباد جلسہ بری طرح ناکام رہا،فرخ جاوید مون

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے مسلم لیگ (ن) کے ایبٹ آباد جلسے کوناکام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے درباری پنجاب کے پٹواریوں،سرکاری سکولوں کے ٹیچرز،سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ملازمین اورتمام سرکاری مشینری کے استعمال کے باوجود تحریک انصاف جتنا بڑا جلسہ کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

فرخ جاوید مون نے کہا کہ(ن)لیگ کے نظریاتی کارکن شریف خاندان کی لوٹ مارکی سیاست سے تنگ آکران کا ساتھ اب چھوڑچکے ہیںاورپنڈال میں خالی کرسیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ نوازشریف کا کرپشن والا دوراوران کی جھوٹ ،منی لانڈرنگ کی سیاست اب ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے کیونکہ قوم اب جاگ گئی ہے لہذا نوازشریف کومشورہ ہے کہ وہ جلسوں میں رونے اورگھسا پٹا ایک ہی پرانا راگ ‘‘مجھے کیوں نکالا ’’الاپنے کی بجائے پنتیس سال تک ملک لوٹنے پرقوم سے معافی مانگیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں منی لانڈرنگ متعارف کرانے والے قوم کے مجرم نوازشریف کو فوری گرفتار کیا جائے اورکرپشن ریفرنسز کے فیصلوں تک نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ ان کا پورا ٹبرایک بارپھرملک سے بھاگنے کی تیاری کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :