گنجان سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں،کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا مطالبہ

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے حکومت اور سٹی گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی گنجان سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ نہ صرف عوام کا روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے بلکہ دھول مٹی کی وجہ سے جلدی امراض میں عوا م مبتلا ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ دار عوام پر رحم کرتے ہوئے گنجان سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر فوری توجہ دیں۔اشرف بنگلوری نے کہا کہ بنارس سے لے کر حبیب بینک تک کی سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں متعلقہ اداروں کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے لیاقت تھانہ ،ڈاکخانہ ،بورڈ آفس سے عبداللہ کالج کی سڑکیں ،گارڈن سے رنچھوڑ لائن کی سڑکیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ان سڑکوں کی خستہ حالیی کی وجہ سے دھول مٹی کی وجہ سے شہر میں جلدی امراش میں اضافہ بھی ہورہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :