وزارت داخلہ نے "اقوام متحدہ امن مشن " کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے پولیس افسران میں سے امیدواروں کے نام طلب

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) وزارت داخلہ نے "اقوام متحدہ امن مشن " کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے پولیس افسران میں سے امیدواروں کے نام طلب کر لئے ہیں امن مشن کے لئے پولیس افسران اور اہلکاروں کا انتخاب امتحان کے ذریعے کیا جائے گا ذرائع کے مطابق امن مشن کے لئے پولیس افسران اور اہلکاروںکے انتخاب کے لئے اقوام متحدہ کی ٹیم کادورہ پاکستان بھی متوقع ہے کانسٹیبل کی سطح سے لیکر آئی جی کے سطح کے افسران کاٹیسٹ اور انٹرویو ہو گا جس کے بعد ان کی نامزدگی کی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ نے تیس نومبر تک امیدواروں کے کوائف طلب کر لئے ہیں اورمتعلقہ تاریخ کے بعد کسی امیدوار کے کوائف قبول نہیںکئے جائینگے اقوام متحدہ کی ٹیم امیدواروں کا امتحان لیگی اورکامیاب امیدوار امن مشن کا حصہ بنے گا اس ضمن میں خیبرپختونخوا پولیس کے علاوہ چاروں صوبائی حکومتوں کی پولیس سے نام طلب کئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :