پشاور،گریڈ اٹھارہ اور انیس کے 3پولیس افسران کے تبادلے

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) گریڈ اٹھارہ اور انیس کے 3پولیس افسران کے تبادلے کردیئے گئے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق پولیس سروس کے گریڈا ٹھارہ کے فضل حامد کی خدمات صوبائی حکومت سے لیکر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے حوالے کردی ہے جبکہ او ایس ڈی نعمان افضل آفریدی کی خدمات صوبائی حکومت کے حوالے کردی ہے جبکہ گریڈ انیس کے تقرری کے منتظر سہیل اختر کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردی ہے

متعلقہ عنوان :