پشاور، چنے کی فی کلو میں 20روپے اور آٹے کے تھیلے میں 30روپے کاا ضافہ کردیا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) چنے کی فی کلو میں 20روپے اور آٹے کے تھیلے میں 30روپے کاا ضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دیگردالوں کی قیمتوں میں کمی ہو گئی ہے چنا 192روپے سے تجاوز کر کے بیس روپے کے اضافہ کے ساتھ 212روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ بیس کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 730روپے سے تیس روپے اضافہ کے ساتھ 760روپے میں فروخت ہو رہاہے دال ماش کی قیمتیں 160روپے سے کم ہوکر 136روپے ،ملکہ دال 85روپے سے کم ہو کر 78روپے ،طوتی دال 93روپے سے کم ہوکر 80روپے ، بیسن 125روپے سے ہو کر 118روپے ، چینی 60روپے سے کم ہوکر 52روپے ، چاول 140روپے سے کم ہو کر 125روپے میں فروخت ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چنے کی قیمت میں اضافہ بارڈرز پر سیکورٹی اقدامات سخت کرنے اور سامان کی سپلائی نہ کرنے کے باعث ہو گیا ہے

متعلقہ عنوان :