صوبائی حکومت نے سرکاری رقوم پرائیویٹ بینکوں میں این او سی کے بغیر جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) صوبائی حکومت نے سرکاری رقوم پرائیویٹ بینکوں میں این او سی کے بغیر جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اوراس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں ، محکمہ خزانہ کو آگاہ کردیا ہے اوراس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی محکمہ خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی بھی صوبائی محکمہ اپنے فنڈ کسی بھی پرائیویٹ بینک میں رکھنے کے مجاز نہیں ہو نگے مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے پیشگی اجازت کے بغیر 172ارب روپے پرائیویٹ بینکوں میں جمع کرنے کے معاملے کے بعد تین بینکوں کے سواء باقی تمام پرائیویٹ بینکوں میں پیشگی اجازت کے بغیر رقوم جمع کرنے ، سرکاری خزانے کے فنڈ جمع کرنے پر پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے واضح رہے کہ مختلف صوبائی اور وفاقی محکموں نے 172ارب روپے سے زائد مختلف پرائیویٹ بینکوں میں رکھے تھے

متعلقہ عنوان :