ڈیرہ غازیخان،ڈرائیونگ کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ ہی اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں۔انسپکٹر دلشاد دھریجہ

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء)ڈرائیونگ کے دوران مناسب فاصلہ نہ ہونے کی وجہ ہی اکثر حادثات کا سبب بنتے ہیں روز مرہ کے عام حالات میں بھی گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ تجویز کیا جاتا ہے۔ اس سے اگلی گاڑی کے اچانک رک جانے پر آپ کو ردعمل ظاہر کرنے کے لیے مناسب وقت مل جاتا ہے اور آپ بڑے حادثے سے محفوظ رہتے ہیں۔

موسم برسات میں سڑکوں کی ابتر حالت کے باعث اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنا اور بھی اہم اور ضروری ہے۔یہ بات نیشنل ہائی وے اینڈموٹر وے پولیس روڈ سیفٹی ٹریننگ انسٹیٹیوٹ انچارج انسپکٹر دلشاد دھریجہ نے قادریہ کرکٹ گراؤنڈ میں مقامی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے اس کھیل کا مقد س حادثات سے بچنے کے لئے اگاہی دینا تھاانسپکٹر دلشاد دھریجہ نے کہا کہ ڈرائیورز حضرات دوران ڈرائیونگ اگلی گاڑی کا فاصلہ تین سیکنڈزکا رکھیں اور یعنی دونوں گاڑیوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو کہ جب آگے والی گاڑی رکے تو آپ کے پاس بریک لگانے کے لیے تین سیکنڈ کا وقت میسر ہو اور دھند اور خراب موسم میں پانچ سیکنڈ کا فاصلہ رکھیں اس طرح آپ گاڑیوں کو تصادم سے محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں گاڑی کی رفتار بھی ایک اہم امر ہے جس کے لیے درج ذیل ہدایات سازگار ثابت ہوسکتی ہیںمیں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھتے اگلی گاڑی سے جتنا کم فاصلہ ہوگا ہنگامی صورتحال میں بریک لگانے کے لیے اتنا ہی کم وقت درکار ہوگا۔ گاڑیوں کے درمیان اتنا فاصلہ ضرور ہونا چاہیے کہ جب بریک لگانے کا وقت آئے تو آپ کی گاڑی تصادم سے تھوڑا پہلے ہی رک جائے۔