کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار اور سیاست کے ایوانوں سے ’’نکالا ‘‘جائے‘چوہدری محمدسرور

اتوار 19 نومبر 2017 18:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء)تحریک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کرپشن سے بڑئی جمہوریت دشمنی کوئی اور نہیں ہوسکتی ‘قوم کا مطالبہ ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کو اقتدار اور سیاست کے ایوانوں سے ’’نکالا ‘‘جائے‘کر پشن اور جمہوریت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی ‘اداروں پر تنقید کر کے لیٹرے احتساب سے نہیں بچ سکتے بلکہ کر پشن کر نیوالوں کا اصل ٹھکانہ صرف اور صرف جیل ہے جس سے انکو کوئی طاقت نہیں بچاسکتی ۔

اتوار کے روز شاہدرہ کے مختلف علاقوں میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کے خلاف احتجاج کر نیوالے جمہوریت کے دوست ہے مگرجو لوگ اقتدارمیں آکرملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے رہے ہیں وہ ا صل میں جمہوریت کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور ایسے لوگوں کو قوم کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ اور ملکی وسائل لوٹنے والوں کا یوم حساب قریب ہے اور لٹیرے عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے اور قوم کو عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کر پٹ نظام حکومت سے نجات دلائے گی اور آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوکرملک کو تر قی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاستدان اور حکمران ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں وہ کس منہ سے معصوم بننے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کے عوام آج با شعور ہوچکے ہیں اس لیے ان کو مگر مچھ کے آنسو بہا کربے وقوف نہیں بنایا جاسکتا اور پاکستان کے عوام نے اب یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ کر پٹ سیاستدان کو اقتدار اور سیاست کے میدانوں سے ہر صورت نکالا جائیگا ۔