تربت سے ملنے والے پانچ افراد کی لاش لاہور ائیر پورٹ پہنچا دی گئیں،لواحقین کے سپرد،رقت آمیز مناظر

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

تربت سے ملنے والے پانچ افراد کی لاش لاہور ائیر پورٹ پہنچا دی گئیں،لواحقین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) بلوچستان کے علاقے تربت سے ملنے والی مزید 5 افراد کی لاشوں کوگزشتہ کراچی سے پی آئی اے کی فلائٹ 302 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچایاگیاائیرپورٹ پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد اور سی سی پی امین وینس سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے میتیں وصول کیں اور انہیں لواحقین کے سپرد کر دیاگیا بتایاگیا ہے کہ یورپ جانے کے خواہشمند گجرات کے رہائشی پانچوں افراد میں 22سالہ دانش علی ،23 سالہ قاسم عباس،20 سالہ ثاقب علی کا تعلق گائوں کھوڑی رسول پور سے ہے جبکہ24 سالہ عثمان قادر کاتعلق ملک اور 25 سالہ بدرمنیر کا تعلق کسوکی سے ہے تمام پانچواں افراد کی لاشیں لاہور ائیرپورٹ پہنچنے پر انتہائی رخت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشیں دیکھ کر نڈھال ہوگئے اور ہر آنکھ آشکبار تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے بعدازاں تمام افراد کی میتوں کو بذریعہ سڑک سخت سیکورٹی میں گجرات کیلئے روانہ کر دیاگیا اس موقع پر اہلخانہ کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا پانچوں نوجوان دوست تھے اور 20 روز قبل بغیر بتائے گھر سے نکلے تھے۔

(جاری ہے)

18 روز قبل پانچوں نوجوانوں نے اپنے اپنے گھر پر فون کرکے بتایا تھا کہ وہ ایجنٹ کے ذریعے جرمنی جارہے ہیں تاہم ایجنٹ انہیں جھانسہ دے کر فرار ہوگیا جنہیں دہشت گردوں نے تربت میں فائرنگ کر کے قتل کر دیاواضح رہے کہ تربت میں دہشتگردوں نے 15 پاکستانیوں کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا دس افراد کی میتیوں کوشناخت کے بعد ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا تھا جبکہ پانچ افراد کی لاشوں کی شناخت کے بعد گزشتہ روز ان لاشوں کو تربت سے کراچی منتقل کیاگیا جہاں غسل اور کفن کے بعد انہیں جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بذریعہ پی آئی اے کی فلائٹ 302 سے لاہور پہنچایاگیا جہاں سے ان لاشوں کو سخت سیکورٹی حصار میں بذریعہ سڑک ان کے آبائی علاقوں کو رونہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :