میرا کاآئندہ سال بھر پور شوبز سر گر میاں شروع کرنے کا اعلان

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) فلم سٹار میرا نے آئندہ سال کے دوران بھر پور شوبز سر گر میاں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ‘ٹی وی ڈراموں بھی کام کر نے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو کے دوران میرا نے کہا کہ یہ سال تو میرے لیے مختلف معاملات کے حوالے سے مسائل کا سال رہا ہے مگر اب حالات میں بھی بہتر ی آچکی ہے اس لیے آئندہ سال سے شوبز کی بھر پور سر گر میوں میں حصہ لوں گی اور میں نے ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کر نے کا فیصلہ کر لیا جسکے لیے بہت سے لوگ میرے ساتھ رابطوں میں بھی ہیں فلموں اورڈراموں میں ہر طرح کے کردار شوق سے ادا کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :