زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں کسی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ‘فلم سٹار عمائمہ ملک

جو لوگ مجھے ہر اساں کر رہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا میں شوبز میں اپنا کام نہ صرف جاری رکھوں گی‘گفتگو

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) فلم سٹا ر عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ زندگی موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں کسی سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ‘جو لوگ مجھے ہر اساں کر رہے ہیں انکو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا میں شوبز میں اپنا کام نہ صرف جاری رکھوں گی بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ان کے سامنے آئوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عمائمہ ملک نے میری مقبولیت کی وجہ سے کچھ لوگ میرے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کی فلموں میں کام میری اولین تر جیح ہے مگر بد قسمتی سے پاکستانی فلم انڈسڑی تباہی کا شکار ہے میں جہاں بھی جائوں مجھے پاکستان کی یاد بہت زیادہ آتی ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں میں آج جو کچھ بھی ہوں پاکستان کی وجہ سے ہوں۔

متعلقہ عنوان :