گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں‘گلوکارہ شفق علی

اتوار 19 نومبر 2017 18:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2017ء) گلوکارہ شفق علی نے کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں شفق علی نے کہا ہے کہ سٹیج شوز میں بھی مصروف ہیں اور لائیو گانے کو ترجیح دیتی ہیں اور دن بدن میرے پرستاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اورمیر ی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ میں شائقین کی امنگوں کے مطابق ہی پر فارم کر وں اور گلوکاری کے شعبے میں نور جہاں کو اپنا روحانی استاد مانتی ہوں ہمیشہ میری کوشش رہی ہے کہ میں ایسی پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں جسے شائقین پسند کریں میں محنت پر یقین رکھتی ہوں اور اب تک میں نے جتنا بھی کام کیا ہے میں اس سے مطمئن ہوں۔