آصفہ بھٹوزرداری کا لیاری کے ویمن باکسنگ کلب کا دورہ

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹوزرداری نے لیاری کے ویمن باکسنگ کلب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خواتین باکسر کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ گھل مل گئیں۔

(جاری ہے)

آصفہ نے اس موقعے پر ویمن باکسنگ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا، جبکہ اپنا باکسنگ کا شوق پورا کرنے کیلئے پنچنگ بیگ پرمکے بھی برسائے۔آصفہ بھٹو زرداری نے ویمن باکسنگ کلب کی چھت تعمیر کرانے اورباکسنگ کا سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :