چیئرمین بلدیہ وسطی کی عباسی شھید ہسپتال میں زیر علاج طالبات کی عیادت

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) چیئرمین بلدیہ وسطی نے کہا ہے کہ زخمی طالبات کا بہترین طبی سہولیا ت فراہم کی جائیں۔وہ عباسی شھید ہسپتال ناظم آباد میں گزشتہ روز ناردن بائی پاس پر اسکول وین الٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی طالبات کی عیادت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے ہسپتال انتظامیہ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہدایت کی کہ زخمی طالبات کا بہترین کے علاج کیا جائے علاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ریحان ہاشمی نے فرداًً فرداًً زخمی ہونے والی طالبات سے انکی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

انہوں طالبات سے کہا کہ حادثات زندگی کا حصہ ہیں ہمیں ہرحال میں مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہنا چاہیے جو قومیں مشکلوں کا سامنا کرتی ہیں وہ ہی قومیں ترقی بھی کرتی ہیں انہوں نے حادثہ میں زخمی ہونے والی طالبات اور انکے اہلِ خانہ کواپنی اور ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ طالبات کے علاج میں ماہر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو متعین کیا گیا ہے تاکہ طالبات جلد از جلد صحت یاب ہوکر دوبارہ اپنی عملی زندگی کا آغاز کرسکیں اس موقع پر انہوں نے حکومت سند ھ سے بھی مطالبہ کیا کہ دن کے اوقات میںشہرِ کراچی میں ہر قسم کے ہیوی ٹرانسپورٹ کے داخلے کو سختی سے روکا جائے اور شہریوں کی قیمتی جانوںسے کھیلنے والے ناتجرہ کار ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :