خیبر تا کر اچی سے عوام کے تیور ظا ہر کر رہے ہیں آئندہ پورے ملک میں تحریک انصا ف کی حکومت قائم ہو گی،اسدقیصر

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر تا کر اچی سے عوام کے تیور ظا ہر کر رہے ہیں آئندہ پورے ملک میں تحریک انصا ف کی حکومت قائم ہو گی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔ انہوںنے ان خیالات کا اظہار صوابی کے موضع مرغز میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سینکڑوں لوگوں نے دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ عوام سابقہ ادوار اور میرے ساڑھے سال دورکا موازنہ کرے کسی دور میں صوابی میں زیادہ ترقیاتی کام ہوئے انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ،پی پی ،ایم ایم اے اور اے این پی کے سابقہ کامیاب ہونے والے ایم پی ایز اور ایم این ایز ترقیاتی کاموں کو ایک طر ف رکھیں اور میرے ساڑھے سالہ ترقیاتی کاموں کو دوسری جگہ رکھیں ۔

(جاری ہے)

اگر ان سب کے ترقیاتی کاموں سے میرے کام زیادہ نہ ہوئے تو میں سیاست سے کنا رہ کش ہوجاؤں گا ۔

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) جب بھی حکومت میں آئی اس پارٹی نے صوابی کو نقصانات سے دو چار کیا بجائے عوام کے سہولیات فراہم کرنے کے ان سے موجود ہ سہولتیں بھی چین لی اور صوابی کے عوام کو محرومیوں سے دو چار کیا سپیکر نے کہا کہ امیر ایک جگہ ٹھہر نے والے نہیںان کی مستقل مزاجی کا اندازہ اس بات سے لگائے کہ کئی پارٹیاں بدل کر آج کل وہ مسلم لیگ نو ن میں شامل ہوئے ہیں اور معلوم نہیں کہ آئندوہ کس پارٹی میں ہوںگے ۔

انہوںنے کہا کہ آئندہ سیاست میں نواز شریف کا کوئی رول نہیں ہے بلکہ ان کا نام اب سیاست سے آؤٹ ہوچکاہے ان کی پارٹی کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے انہوںنے کہا کہ صوابی سے مختلف پارٹیوں کے نمائندے منتخب ہوئے ہیں کبھی صوابی سے منتخب ہونے والے کسی بھی پارٹی کے نمائندے کو سپیکر جیسا عہدہ ملاکیونکہ ان میںاہلیت کے کمی تھی لیکن آپ کا ساتھ دینے کے باعث اور اللہ کی مدد باعث مجھے سپیکر کا عہدہ ملااور میں نے صوابی میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جو روز روشن کی طر ح عیاں ہے۔

سابقہ دورکے نمائندے خود ٹھیکہ دار بنے ہوئے تھے ایزی لوڈ اور کرپشن میں مشغور رہے انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں تھا ۔سپیکر نے شفاف الفاظ میں اعلان کیا کہ ان پر ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے ان کا مقام دوزخ ہو۔انہوںنے کہا ان پر اللہ کی کرم نوازی ہے اللہ نے گھر بار گاڑی اچھا کاروبار دے رکھا ہے اور بہت اچھی گزر بسر ہو رہی ہے نہ آج تک کرپشن کی ہے اور نہ آئندہ کروں گا یہ میرا عوام سے وعدہ ہے انہوںنے کہا کہ سیاست صرف اور صرف مٹی اور بچوں کی خدمت کے لئے کر رہا ہوں ۔

میں صوابی کے عوام کو ایک روشن مستقبل دینے کا عہد کر رکھا ہے جس میں میں کافی حد تک کامیات ہوگیا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ یہ تحریک انصاف ہی ہے جس کے دور میں صوابی میں اربوںروپے کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد ہوا اورلوگوں کو صحت ،آبپاشی ،صحت تعلیم اور ذرایعہ ابلاغ وغیرہ کی مدمیں سہولتیں میسر ہوئی اور صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنا رکیا گیا ۔لہٰذا امید ہے کہ صوابی کے عوام اس ترقی کے عمل کو جاری رکھنے کیلئے آئندہ تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے ۔انہوںنے کہا کہ آئندہ صوبے سمیت مرکز میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہوگی ۔