Live Updates

عمران خان نے ملک سے بدعنوانی اور ناانصافی کے خاتمے کاجو مشن شروع کیا ہے اس کی ابتداء ہو چکی ہے، محب الله خان

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹا ک و امداد باہمی محب الله خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور یہی وہ پارٹی ہے جو عوام کے مسائل کا ادراک رکھتی ہے اورملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے نظام کے تبدیلی کے لئے جو مثبت اصلاحات کئے ہیں ان کی بدولت مسائل پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ ہماری ان اقدامات کے سبب 2018کے عام انتخابات میں سیاسی لٹیرے ایک بار پھر عبرتناک شکست سے دوچار ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھنڈوگے آرکوٹ مٹہ سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات عزیز الرحمان ، تحصیل ممبر جاوید علی خان ، ضلعی ممبر حبیب اللہ خان ، ظاہر شاہ خان ایڈوکیٹ ، حاجی جمیل ، جاوید خان ، بھٹو خان ، اعظم خان ، علی شاہ اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم کارکنان جن میں میاں گل جان ، میں سید بغداد ، افضل خان ، احمد جان ، جان بہادر ، جمشید ، عزیز خان ، شہنشاہ باچا ، حیدر علی خان ، ابراہیم ، اول خان ، باچا خان اور دیگر نے اپنے اپنے پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

محب الله خان نے کہا صوبائی حکومت نے گزشتہ چار سالوں کے دوران عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی اور یہی وجہ ہے کہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے کارکنان اور رہنما اپنے اپنے پارٹیوں کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو پی ٹی آئی کی مقبولیت اور کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ملک سے بدعنوانی اور ناانصافی کے خاتمے کا جو مشن شروع کیا ہے اس کی ابتداء ہو چکی ہے اور کئی لٹیرے قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ اگر ماضی میں سیاستدان ملک و قوم کی اس طرح خدمت کر تے تو آج ملک اور قوم کی یہی حالت نہ ہو تی ۔انہو ںنے عوام سے کہا کہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کے ہاتھ مزید مضبوط کر یں تاکہ ملک کو دوسرے ترقیافتہ ممالک کی صف کھڑا کیا جا سکے ۔انہوں نے کپی کے پی کے 83-میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں گزشہ 65سالوں میں نہیں ہوئے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :