سا لو ں کا گند چارسا لو ں میں ختم کر نا ممکن نہیں،محمودخان

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی و کھیل اور پاکستان ملاکنڈ ریجن کے منتخب صدر محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست کا محور ملک سے کرپشن ، کمیشن خور ی ، اقرباپروری اور ظلم و ناانصافی کا خاتمہ ، عوام کو سستہ اور فوری انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات فراہمی مقصود ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شنگیرتان مٹہ سوات میں ایک شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے این پی ، مسلم لیگ (ن) قومی وطن پارٹی اور جے یو آئی کے دیرینہ کارکنان جن میں حاجی شمشا د ، ناصر خان ، زور طلب خان ، شاہ گل احمد ، حاجی رحمت علی ، سید رحمان ، اکبر حسین استاد ، عبدالستار خان اور گل رحمان نے اپنے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مذکورہ کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے حلقہ پی کے 84پاکستان تحریک انصاف کا ایک مضبوط گڑھ بن چکا ہے اور دیگر سیاسی پارٹیوں میں مایوسی کا شدید لہر دوڑ گیا ہے ۔ محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی روایتی نہیں بلکہ ایک نئے نظریے اور سوچ کی جماعت ہے جس کی وجہ سے پورے ملک کی سب سے بڑی قوت اور مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور روزانہ کے حساب دوسرے سیاسی پارٹیوں کے اہم اور دیرینہ کارکنان پی ٹی آئی میں شمولیت پر فخر محسوس کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک ملک کے وہ عظیم شخصیات ہیں جن کی تمام ہمدردیاں عوام کے ساتھ ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات مصروف عمل ہیں ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری ترقیاتی منصوبوں کی مخالفین بھی تائید کر رہے ہیں اور بیرون ممالک تک ہماری مثبت اقدامات کی تعریف کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہما ری حکو مت نی40000ہزار اسا تذہ بھرتی کئے ہیںاور مزید 20000ہزار اسا تذہ بھرتی کئے جا ئیں گے تاکہ سکولوں میں اسا تذہ کی کمی نہ ہو اور بچوں کو ایک بہترین ماحول میں تعلیم دے سکیں ۔انہو ں نے کہا کہ 70سا لو ں کا گند 4سا لو ں میں ختم کر نا ممکن نہیں مگر اس کے با وجود بھی صو بے میں تما م ادا رو ں کو غیر سیا سی بنا ۔یا پو لیس ،صحت ،تعلیم، محکمہ ما ل میں آج عوا م کو انصا ف اور عزت دی جا تی ہے جب کہ صو بے سے رشو ت اور کر پشن کو ختم کر دیا اور قا نو ن کو امیر او ر غریب کے لئے یکساں کر دیا ہے تاکہ کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو ۔

انہوں نے کہا کہ ناکام عناصر عوام کو گمراہ کرنے کے مذموم کوشش کر رہے ہیں تاہم وہ یاد رکھیں کہ اب عوام باشعور ہو گئے ہیں اورکبھی بھی مخالفین ان کو گمراہ نہیں کر سکیں گے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم اپنی مثبت کارکردگی کی بدولت 2018کے عام انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ۔