پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد

پاسنگ آئوٹ پریڈ میں اپر کورس ، انٹرمیڈیٹ کورس اور PASIکورس کے جوان شامل تھے

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں 155۔اپرکورس،272انٹر میڈیٹ کورس اور258پی اے ایس آئی کورس کے ٹرینیز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا ۔پریڈ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف (پی ایس پی ) کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو تھے ۔ پریڈ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں سے تجدید حلف وفاداری لیا ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ پی ٹی سی ہنگو نے پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاس آئوٹ ہونے والے جوانوں کو مبارک باد دی ۔ کمانڈنٹ نے کہا کہ پی ٹی سی سٹاف لاء ، ڈرل ِ ATSاو رلائن سٹاف کو شاباس دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے آپ کو جدید تربیت سے آراستہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے اضلاع میں نوکری کرنا نہایت مشکل مرحلہ ہوتا ہے ، میں امید کرتاہوں کہ اس قدیم درسگاہ سے فارغ ہو کر اپنے اپنے اضلاع میں جاکر اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سرانجام دیں اور ہمیشہ پولیس کے وقار کو بلند رکھیں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے ڈی ایس پی ٹریننگ نصیب شاہ کو ان کی کالج ہذا میں بہترین خدمات سرانجام دینے پر الوداعی شیلڈ سے نوازا ۔

متعلقہ عنوان :