پی ٹی آئی کی لاہور کینٹ میں ممبر شپ مہم ،پارٹی رہنماؤںو کارکنوںکی بڑی تعداد میں شرکت

پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ، چوروں اور لٹیروں کی چھٹی ہو جائے گی ‘شعیب صدیقی

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اور ایم پی اے محمد شعیب صدیقی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو چوروں اور لٹیروں کی ہمیشہ لئے چھٹی ہو جائے گی تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور پارٹی کی جاری ممبر شپ مہم خیبر سے کراچی تک پارٹی کارکنوں میں نئی روح پھونک دے گی آج یہاں لاہور کینٹ میں تحریک انصاف کی ممبر شپ مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ایم پی اے شعیب صدیقی نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے پورے ملک کے ساتھ لاہور اور پنجاب بھی بد ل چکا ہے اور بالخصوص لاہور کینٹ میں پارٹی کارکن عبدالعلیم خان کو قومی اسمبلی کا الیکشن لڑانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جو یہاں سے نام نہاد وزیروں اور مشیروں کو تاریخی شکست دیں گے شعیب صدیقی نے کہا کہ لاہور شہر کی طرح کنٹونمنٹ کے علاقے بھی برے حالات کا شکار ہیں اور عام آدمی تعلیم ،صحت اور امن و امان جیسی بنیادی سہولتوں کو ترس رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر لوگوں کے بنیادی مسائل حل کرے گی شعیب صدیقی نے این ای125کے صوبائی حلقوں پی پی155اور 156کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤںراشد ریاض ، محمد علی ، شجاعت شاہ اور عالیہ بی بی کو کامیاب ممبر شپ مہم پر مبارکباد دی انہوں نے اس موقع پر عام لوگوں ، رکشہ ، ٹیکسی والوں اور دوکانداروں سے بھی ممبر شپ فارم بھروائے اور انہیں پارٹی ممبر بننے پر مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :