عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں کا پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے سے شہریوں کو مشکلات

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) عوامی رکشہ یونین کے کارکنوں نے چیئرمین مجید غوری کی قیادت میںپریس کلب کے باہر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بننے والے لیوی ٹیکس اور ہسپتالوںمیں پرچی کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سینکڑوں رکشہ ڈرائیوروں کے علاوہ گھریلو صارفین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

رکشہ ڈرائیوروں کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجید غوری نے کہا ہے کہ غریب عوام پر ٹیکس کا اتنا بوجھ لاد دیا گیا ہے کہ ان کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے ہمارے ملک میں مرغی چوری کرنے والے کو تو عمر قید کی سزا ہوتی ہے لیکن کھربوں لوٹنے والے گرفتاری کے فوری بعد ہسپتال میں وی آئی پی پروٹو کول سے لطف اندوز ہو رہے ہوتے ہیں اور ضمانتیں منظور ہوتے ہی ہٹے کٹے ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پر لیوی ٹیکس لگا کر اس کی قیمت امپورٹڈ ایل پی جی کے برابر کر دی گئی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام دن رات محنت کے باوجود دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ہسپتالوں میں غنڈوں نے پاکنگ سٹینڈوں کے ٹھیکے لے لئے ہیں جو من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں اور نہ دینے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ہسپتالوں کے چوکی انچارجوں کو معقول حصہ دے کر اپنا سرپرست بنایا ہوا ۔

نہ وہ مزدور کا لحاظ کر تے ہیں اور نہ صحافیوں کو خاطر میں لاتے ہیںجنرل ہسپتال میں کئی رکشہ ڈرائیوروںکو تشدد کا نشانہ بنانے جا چکا ہے اور معروف ٹی وی چینلوں کے صحافیوں کو بھی شدید زدو کو ب کر چکے ہیں جس پر صحافی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی جنرل ہسپتال کے باہر ان کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاج کیا تھا لیکن آج بھی ان کی ہٹ دھرمی قائم ہے نہ تو وزیر صحت نے اس پر کوئی نوٹس لیا ہے اور نہ سیکرٹری ہیلتھ نے توجہ دی ہے مجید غوری نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی قیمتںریگو لیٹ اور ہسپتالوںکوبھتہ خوروں سے نجات دلائی جائے ورنہ ہم احتجاج کر دائرہ کار بڑھاتے ہوئے سیکر ٹریٹ کے سامنے ہزاروں کا رکنوں کے ہمراہ دھرنا دیںگے۔

متعلقہ عنوان :