واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کروڑوں روپے کی ڈھائی کلو گرام ہیروئن مال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی، تفتیش شروع

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) واہگہ ریلوے اسٹیشن پرکروڑوں روپے کی ہیروئن بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ واہگہ ریلوے اسٹیشن پرلاہورسے بھارت جانے والی مال گاڑی کی چیکنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں بھاری مقدارمیں ہیروئن برآمد کی گئی، جس کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔حکام کے مطابق برآمد کی جانے والی ہیروئن ڈھائی کلوگرام ہے جومال گاڑی میں پڑے فرنیچرمیں چھپائی گئی تھی۔ حکام نے مال گاڑی میں منشیات چھپانے کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :