Live Updates

’’کٹھ پتلی‘‘کا لفظ عمران خان پر پورا اترتا ہے‘ مریم نواز

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما وسابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے عمران خان کے لئے لکھا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے لئے ہے اور یہ لفظ آپ پر پورا اترتا ہے۔مریم نواز نے مزید لکھا کہ آج آپ کو وزیراعظم کو کٹھ پتلی کہنے کا ٹوئٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے چیرمین نے اپنی آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسحاق ڈار کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتے کیونکہ وہ نواز شریف کے کٹھ پتلی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات