پوری دنیا میں ویسٹ ٹو انرجی کو بے حد پرموٹ ،پاکستان میں حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے‘زاہد سعید
منسٹری آف کلائیمیٹ چینج اورپنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن کی جانب سے ٹائر پلانٹس مالکان کو بلا جواز حراساںکرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اگرٹائر پلانٹس انوائرمنٹ کو گندہ کرتے ہیں تو پھر پوری دنیا میں انہی ٹائر پلانٹس کو انوائرمنٹل فرینڈلی انڈسٹری کا نام کیوں دیا گیا ‘ میاں خرم
اتوار 19 نومبر 2017 18:11
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین زاہد سعید اورآل پاکستان الٹرنیٹ انرجی ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں خرم نے کہا کہ ٹائر پلانٹس کا شعبہ ایک انڈسٹری کی حیثیت اختیار کر چکا ہے، پیریلاسز ٹائر پلانٹس سے سکریپ ٹائر کو انتہائی مفید ایندھن اور سٹیل سکریپ کے حصول کا ذریعہ بنایا گیا ہے،انہوں نے کہاکہ سکریپ ٹائر کو بطور ایندھن ڈائریکٹ جلانے سے ماحول میں آلودگی پیدا ہوتی ہے جبکہ پیریلاسز ٹائرپلانٹس میں ٹائر جلانے کا کوئی عمل ہوتا ہی نہیں ہے نہ ہی اس سے کوئی دھواںاٹھتا ہے بلکہ یہاں ٹائر سے پیریلاسز کے عمل کے ذریعے آکسیجن لیس طریقے سے لائٹ ڈیزل آئل حاصل کیا جاتا ہے لہذا جو ٹائر پلانٹس پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) کے معیار پر پورا اترتے ہیں انہیں بلا تاخیر این او سی جاری کئے جائیں جن کے پاس این او سی موجود ہے ان کے کام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔
جبکہ پچھلے دو سال کے دوران سندھ کے علاوہ کسی کو بھی این او سی نہیں دیا گیا چند سال قبل تک ملک بھر میں ٹائر پلانٹس کی تعداد تقریبا 6 سو کے قریب تھی جبکہ پنجاب میں 125 کے قریب ٹائر پلانٹس کے یونٹس موجود ہیں،ہم نے کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے ہزاروں افراد کا روزگار اس سے وابستہ ہے جبکہ کلائیمیٹ چینج اور پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار مختلف حیلوں بہانوں سے رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں نہ دینے پر پلانٹس کو یہ کہہ کرسیل کر دیتے ہیں کہ آب و ہوا کو خراب کر رہا ہے ، اگر ہمارے پلانٹس انوائرمنٹ کو گندہ کر رہے ہیں تو پھر پوری دنیا میں انہی ٹائر پلانٹس کو انوائرمنٹل فرینڈلی انڈسٹری کا نام کیوں دیا گیا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.