پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ

تمام پراجیکٹ ملازمین کو جلد از جلد مستقل کیا جائے ‘چیئرمین ضلع اوکاڑہ پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد اشرف

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

اوکاڑہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے صوبہ بھر میں تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا ، تمام پراجیکٹ ملازمین کو جلد از جلد مستقل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ پنجاب لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ محمد اشرف نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وائس چیئرمین محمد اسحاق جنرل سیکرٹری اظہر عباس شاہ اور فنانس سیکرٹری انوار احمد بھٹی سمیت تمام ممبران نے شرکت کی محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب حکومت تمام لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پراجیکٹ سٹاف جوکہ عرصہ دراز سے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ میںکام کر رہے ہیںجس میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر،ڈسٹرکٹ ٹرینر،موبالائزر اور کمپیوٹر آپریٹر کو جلد از جلدمستقل مستقل کیا جائے اس موقع پر وائس چیئرمین لٹریسی ڈیپارٹمنٹ محمد اسحاق نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو صوبہ بھر میں "تحریک حقوق لٹریسی ڈیپارٹمنٹ " چلائیں گے اور قلم چھوڑ ہڑتال بھی کریں گی*

متعلقہ عنوان :