لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیز ایکسپریس تلے آکر 12بھینسیں ہلاک

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیز ایکسپریس تلے آکر 12بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانیوالی 8ڈائون تیز ایکسپریس جب رائے ونڈ ریلوئے پھاٹک کلے دا کوٹ قریب پہنچی تو ریلوے لائنوں میں بھینسیں آزادانہ گھوم رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

ڈرائیور کے ہارن بجانے کے باجود ٹس سے مس نہ ہوئیں۔12بھینسیں ٹرین تلے آکر ہلاک ہو گئیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوئے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ٹرین جائے وقوعہ پر کھڑی رہی بعدازاں پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد ٹرین کو کراچی کیلئے روانہ کردیا اور بھینس مالکان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :