فری حجامہ کیمپ آج لگایا جائے گا

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)مرکز الحجامہ مطب عبداللہ نزد مرکز القدس پریس بازار ٹائون شپ لاہور کے زیر اہتمام فری حجامہ کیمپ آج ( پیر ) 20نومبربوقت 11بجے تا5بجے بمقام اڈے والی مسجد مصطفے آباد فیروز پور روڈ قصورمیں لگایا جائے گا جس میں ماہرین حجامہ حکیم محمد احمد ، حکیم محمد سلطان،ڈاکٹر اور ڈاکٹر نعمان دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا فری حجامہ کریں گے انہوں نے بتایا کہ حجامہ لگوانا سنت ہے اس طریقہ علاج سے مہلک اور خطر ناک بیماریوں کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے حجامہ طریقہ علاج دنیا بھر میں بڑی تیزی سے فروغ پا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اقراء انسٹیٹیوٹ عابد مارکیٹ قینچی فیروز پور روڈ کے زیر اہتمام مرکز الحجامہ مطب عبداللہ کے تعاون سے ایک روزہ فری طبی و حجامہ کیمپ 27 نومبر ( پیر )بوقت 2تا5 بجے شام بمقام اقراء انسٹیٹیوٹ بالمقابل شمیم مسجد عابد مارکیٹ قینچی فیروز پور روڈ لاہور میں لگایا جائے گا جس میں پروفیسر حکیم محمد اجمل خان دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا فری معائنہ کریں گے جبکہ ماہر حجامہ حکیم محمد احمد، ڈاکٹر محمد نعمان اور حکیم محمد افضل میومختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا فری حجامہ کریں گے ۔