آل پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کا منی مزدا کی شہر میں داخلے پر پابندی کیخلاف (آج )احتجاج کی کال دیدی

ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو گیا ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاج ، لاہور کو جام کر دینگے‘عہدیداران کی پریس کانفرنس

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) آل پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن نے لاہور ٹریفک پولیس کی جانب سے منی مزدا کی بغیر مشاورت دن کے اوقات میں شہر میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے خلاف آج ( پیر ) احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہو گیا ہے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاج مین منی مزدا ٹرانسپورٹ اور متاثرہ خاندانوں کا سمندر ہو گا اور لاہور کو جام کر دینگے ۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے سر پر ست اعلیٰ محمد الطاف پہلوان ،صدر حاجی شیر علی چوہدری ،چیئر مین چوہدری جمیل ،جنرل سیکرٹری تنویر جٹ ،سینئر نائب صدر ناصر چٹھہ سمیت دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز رہنمائوںنے بند روڈ پر پریس کانفر نس کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ پُر امن احتجاج اور مذاکرات کا کئی روز سے سلسلہ جاری ہے مگر حکومت وقت اور ٹریفک پولیس کی جانب سے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا اب منی مزدا گڈز ٹرانسپورٹرز کیلئے احتجاج کر نے کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے اور لاہور میں ایسا احتجاجی دھر نا کبھی کسی نے نہیں دیکھا ہو گا جو ہوگا جسکی وجہ یہ ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے سٹیک ہو لڈرز کی مشاورت کے بغیر ہی پابندی عائد کر دی جسکی وجہ سے ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں ہم نے تمام فورم جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت کمشنر ،ڈی سی اور میئر سے مطالبات کے حل کیلئے ملنے کی کوشش کی تحریری درخواست دی مگر کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے اب ہم اپنے خاندانوں کے ہمراہ سڑکوں پر ہونگے اور لاہور کو مکمل طور پر بند کر دئینگے جسکی ذمہ دار حکومت وقت اور لاہور ٹریفک پولیس ہو گی جسکو درجنوں بار مسائل کے حل کیلئے درخواست کر چکے ہیں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ منی گڈز ٹرانسپورٹ مزدا کی ایک ہی پلیٹ فارم ہے جو کہ ہمارا ہے دیگر گڈز ٹرانسپورٹرز کو استعمال کر تے ہوئے ہمارے مسائل بڑھائے جا رہے ہیں ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے منی مزدا کی پابندی غیر قانونی ہے اور یہ ٹریفک جام کی وجہ نہیں ہے تجاوزات اور ٹریفک پولیس کی نااہلی ہی اسکی وجہ سے جو کہ اپنی کارکر دگی چھپانے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی گمراہ کیا جا رہا ہے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ منی مزدا پر پابندی کو ایک ماہ سے زیادہ ہو گیا مگر اب بھی ٹریفک جام معمول ہے ٹریفک سسٹم کو چلانے کی بجائے کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں ہم اپنے مطالبات کے حل میں کل تمام شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر دھر نا دینگے اور پابندی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا چاہے جتنا بھی وقت لگ جائے ہم ایک بار بھر وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کر ئینگے ہمیں احتجاج کر نے پر مجبور نہ کیا جائے جسکی وجہ سے عوام کو پر یشانی کا سامناپڑ ئے مسائل کو حل کیا جائے اور پابندی ختم کر دی جائے ورنہ لاہور میں پیر کے روز تمام شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :