تحفظ ناموس رسولت قانون پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے کٹہر ے آنا ہی ہوگا ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

پارلیمنٹ کو یہود و نصاری کی ترجمان بننے نہیں دیں گیاسلام دشمن قوانین کو پاس کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے،ثروت اعجاز قادری

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز عوام پر حکومت کرنے کا اخلاقی اور جمہوری جواز کھو چکی ہے تحفظ ناموس رسولت قانون پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو قانون کے کٹہر ے آنا ہی ہوگا ،ترمیمی بل پر عمران خان ، آصف علی زرداری، سراج الحق ، مولوی فضل الرحمن کی خاموشی حکومت کی حمایت ہے غریبوں ، مزدوروں کے پاکستان پر بادشاہ نماء چوروں اور ڈاکوئوں کا قبضہ ختم کروانا ہوگا نااہل لوگوں کے ہاتھوں حکومت کا مطلب غریبوں کے انصاف اور حقوق کا استحصال ہے پاکستان کو چاروں اطراف سے خطرات لاحق ہیں مگر حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں بھارت امریکی ایماء پر پاکستان کا پانی چوری کر کے ہمارے وطن کو کھنڈرا ت میں بدل رہا ہے چین ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مسلط ختم کروانے میں اپنا موثر کردار ادا کرے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کا قتل عام بند کروائے ۔

(جاری ہے)

حکومتی غیر متوازن پالیسوں کے سبب آج پاکستان دنیا بھر میں تنہائی کا شکار ہو چکا ہے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال فیض آباد دھرنے والوں کے خلاف ٹارزن بنے کی بجائے تربت میں پے در پے ہونے والی قتل کی وار داتوں پر قوم کو جواب دیں ۔ پاکستان کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ بھارتی جاسوس کو سرکاری مہمان کیوں بنا کر رکھا ہو ا ہے، حکومت غیر ملکی اور غیر ضروری قرضوں کے ذریعے سے پاکستان کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا گروی بنا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار سربر اہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے گز شتہ روز مریدکے سے تحفظ ختم نبوت مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور اگر حلف نامہ میں تبدیلی کرنے والوں کو منظر عام پر نا لایا گیا قومی مجرموں کو سزا نہ دی گئی تو تحریک ختم نبوت سے بڑی اجتماعی تحریک چلائیں گے فیض آباد چوک راولپنڈی میں ہمارے کارکنان کے خلاف ریاستی بدمعاشی کا استعمال کیا گیا تو حکومت کے وفاقی اور صوبائی وزراء کے گھروں کا محاصرہ کریں گے ذمہ دار حکومت خود ہو گی پارلیمنٹ کو یہود و نصاری کی ترجمان بننے نہیں دیں گے کسی غیر اسلامی قانون کو پاس کرنے کی اجازت نہیں دیں گے عوام ایسی تمام سیاسی جماعتوں اور وزراء کو پہچانے جو اسلام اورپاکستان سے دشمنی رکھتے ہیں وفاقی وزیر قانون اسمبلی کے فلورپر اپنی صفا ئی دینے کی بجائے اعتراف جرم کریں اور سزا بھگتے۔

متعلقہ عنوان :