پاکستان کی سب سے بڑی سائنسی کانفرنس کا وفاقی اردو یونیورسٹی میں آغازآج سے ہوگا

اتوار 19 نومبر 2017 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ کیمیا کے تحت اٹھارہویں قومی اور سولہویں بین الاقوامی کیمیا کانفرنس کاآغازآج(پیر) سے ہوگاجو22نومبرتک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی ، کراچی کیمپس کے شعبہ کیمیاکے تحت اٹھائیسویں قومی اور سولہویں بین الاقوامی کیمسٹری کی کانفرنس کا انعقاد 20 سے 22 نومبر 2017ء تک کیا جارہا ہے۔

اس کانفرنس کا عنوان ’’عالمی چیلنجز کا حل بذریعہ علم کیمیاء‘‘ ہے۔ اس کانفرنس میں نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ بین الاقوامی سطح کے 500 سے زائد سائنسدان شرکت کررہے ہیں جن میں امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپ، قطر اور ملائیشیا کے سائنسدان بھی شامل ہیں۔ کانفرنس میں دنیا کو درپیش ماحولیاتی، طبی اور صنعتی مسائل کے حل کے تناظر میں سینکڑوں سائنسدان اپنی تحقیقات مقالہ جات کی صورت میں پیش کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں پاکستانی طلبہ، جامعات اور سائنسدانوں کے پاکستان کی سائنسی لحاظ سے کمزور صنعت کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کردار پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ کانفرنس کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لئے پروفیسر محمد لطیف کی سرپرستی میں ڈاکٹر طلعت طارق، ڈاکٹر عفت محمود، پروفیسر سمیع الدین قادری، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر محمد علی ویرسانی، ڈاکٹر افتخار احمد طاہری، ڈاکٹر سید طاہر علی، ڈاکٹر کوثر یاسمین اور ڈاکٹر ساجد جہانگیر سمیت شعبہ کے تمام اساتذہ مسلسل مصروف عمل ہیں۔

اردو یونیورسٹی کے اساتذہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کے اس سب سے بڑے سائنسی ایونٹ کو اردو یونیورسٹی کی تاریخ کا یادگار ا یو نٹ بنادیں۔ یاد رہے کہ یہ کانفرنس اردو یونیورسٹی کے پندرھویں یومِ تاسیس کے موقع پر منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کی افتتاحی تقریب بروز پیر صبح9بجے شیخ زید اسلامک سینٹر،یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :