برونائی و مشرقِ وسطیٰ کی کمپنیاں پاکستان کے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میںسرمایہ کاری کی خواہاں

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سی پیک کی بدولت سرمایہ کاری کے بدل اور تجارتی و کاروباری ترقی کے وسیع تر امکانات کے لحاظ سے پاکستان عالمی اداروںکے لیے ترجیحی حیثیت اختیار کرچکا ہے اوربرونائی سمیت آسیان ومشرقِ وسطٰی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد پاکستان کے ابھرتے ہوئے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں طویل المدتی کثیر سرمایہ کاری کی خواہشمند ہیں ۔

ان تاثرات کا اظہار ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو (رائپ) کے چیف کو آرڈی نیٹر عدنان اقبال نے آباد کے چیئرمین محسن شیخانی سے گزشتہ روز خصوصی ملاقات کے دوران کیا ۔ جنوبی ایشیا و مشرقِ وسطٰی کی کلیدی تجارتی نمائش -"ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو (رائپ) برائے 2017 "کا انعقاد مورخہ 8تا 9دسمبر شارجہ ، متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے منسلک ملک کی نامور کمپنیاں، تعمیراتی ادارے، رہائشی و تجارتی املاک کی خریدو فروخت سے متعلق ملکی و غیر ملکی اداروں سمیت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ایک بڑے تعداد شرکت کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ و ورکس اکرم درّانی کی شارجہ میں منعقد ہونے والی نمائش میں خصوصی شرکت بھی متوقع ہے۔رائپ کے چیف کو آرڈینیٹر عدنان اقبال نے مزید کہا کہ-" ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو-"کا انعقاد ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ خصوصاً برونائی سمیت آسیان ومشرقِ وسطٰی سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروںکے لیے بھی انتہائی دلچسپی کا حامل ہے جس کی نمایاں وجہ سی پیک (چین پاکستان اقتصادی راہداری)کا قیام ہے جس کی بدولت پاکستان خصوصاً گوادر کا علاقہ ریئل اسٹیٹ کے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پر کشش حیثیت اختیار کرچکا ہے۔

اس موقع پر اپنے تاثرات میں آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ آباد کی سربراہی میں پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سے منسلک کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد ماہِ دسمبر میں شارجہ میں منعقد ہونے والی "ریئل اسٹیٹ اینڈ انوسٹمنٹ پاکستان ایکسپو برائی2017 -" میں حصہ لینے جارہی ہے جو مقامی کمپنیوںکے لیے نئے سرمایہ کاروں تک رسائی کا باعث بنے گی اورپاکستانی ریئل اسٹیٹ اداروں کی ترقی و فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔پاکستان سے شرکت کرنے والی کمپنیوں میں تالو بلڈرزاینڈ ڈیویلپرز، اورینٹ ڈیویلپرز، اطہر مارکیٹنگ، ڈوپاک ڈیویلپرز، ٹرسٹ ڈیل و اینکر سٹی گوادر سمیت کئی ادارے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :