جو سفر بھٹو نے شروع کیا تھا بینظیر نے چلایا اب زرداری نے آکر تباہ کر دیا، اربوں روپے کرپشن کی گئی ہے، ڈاکٹر عار ف علوی

سندھ کے ہر علاقے میں جلسہ کرینگے، پی پی نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ہیں،بلاول بھٹو سے ملاقات کے بھی لاکھوں روپے رشوت لی جاتی ہے،حلیم عادل شیخ

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سکرنڈ میں ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا، کنوشن میں سکرند: ورکرز کنونش میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی،سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری افتخار سومر، گل محمد رند، ایوب رند، دیوان سچل، جئہ پرکاش اکرانی، افتخار فاروقی، امین اللہ خان، علی جونیجو، جھانشیر جونیجو، عمران قریشی، مجید مگسی، امام الدین کیریو، فاروق چانڈیو، نثار احمد، نصرت واحد، زارا ناز، عائشہ وارثی،انیسا والی اللہ، سیما شیخ، کنول رندھاوا و دیگر نے شرکت کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے بعدبینظیر بھٹو ان کے نقشہ قدم پر تھی اس وقت زرداری نے آکر سندھ میں تباہی مچا دی ہے اربوں روپوں کی کرپشن کی جاتی ہے، سندھ ک وزراء کرپشن کرنے کے بعد تمام پئسا باہر ملک زرداری کے پاس پہنچاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ان کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ یقینی ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے چور تو پکڑ ے جاتے ہیں لیکن بڑے چوروں کا کسی بھی آج تک احتساب نہیں کیا عمران خان کی حکمت عملی سے اب بڑے چور بھی پکڑے جارہے ہیں جلد سندھ کی عوام کو ان کے حقوق دلوائیں گے، کنونشن سے پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پ پ نے غریبوں کو کچھ نہیں دیا، نوکریاں تک بھی پئسوں پر فروخت کی جاتی ہیں، عوام اپنی آپ کے ساتھ سچائی دکھائے ان کرپٹ حکمرانوں کو ووٹ نہ دیں ، انہوں نے کہا جلد یہ لوگ جیلوں میں جانے والے ہیں ان کی بڑی لائنیں ہونگی سب حساب لیا جائے گا ، انہوں نے کہ پولیس انتظامیہ والے حکمرانوں کے کمدار بنے ہوئے ہیں ان کے بھی حساب ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت آنے والی ہے جلد ان کرپٹ حکمرانوں کا وقت ختم ہوگا، انہوں نے مزید کہا سندھ میں بھی اربوں روپے کرپشن کی گئی ہے جس کی وجہ عوام پریشان ہے۔

(جاری ہے)

کنونشن میں بڑی تعدا د میں کارکنوں نے شرکت کی اور پاکستان تحریک انصاف رہنمائوں نے کارکنوں میں ممبر شپ کارڈ بھی تقسیم کئے اور نوابشاہ میں پاکستان تحریک انصاف کی آفیس کا افتتاح بھی کیا گیا۔