الخدمت روہنگیا مسلمانوں کی بحالی تک انکی مدد جاری رکھے گی،محمد عبدالشکور

چیرٹی بازار کا انعقاد،امدادی رقوم روہنگیا مسلمانوں کوروانہ کی جائے گی ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے بڑے اور معیاری اسکول کے قیام اور بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم لاکھوں مہاجرین کے بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے کے منصوبے شروع کر نے کے ساتھ 500 لیڈی ہیلتھ ورکرزاور500 سے زائد اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کا اعلان کر دیا ،یہ اعلا ن الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت روہنگیا مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے منعقدہ چیرٹی بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن کی سفارت کاروسابق رکن قومی اسمبلی، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، صدر روہنگیا فیڈریشن انجینئر فردوس شیخ ،جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی جنرل سیکریٹری محترمہ دردانہ صدیقی ،نویدہ انیس ،شعیب ہاشمی نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن اعجاز اللہ خان الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری ،امیر ضلع غربی عبدالرزاق خان ، راشد قریشی ،طلعت ظہیر ،شہناز اقبال و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،بعد ازاں انہوں نے چیرٹی بازار کا افتتاح کیا ،محمد عبد الشکور نے کہا کہ عالم اسلام مشکل صورتحال سے دوچار ہے ،عراق،یمن ،شام ،افغانستان سمیت دنیا کے 6ممالک جغرافیہ کے لحاظ سے تو موجود ہیں لیکن یہ اصل میں تباہ ہو چکے ہیں ،روہنگیا مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں شدید مشکلات کا شکا رہیں ، انہوں نے اپنے بنگلہ دیش کے دورے کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ 8لاکھ مہاجرین بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں ہیں ،انہیں صحت ،تعلیم ،خوراک اور سینیٹری کے مسائل درپیش ہیں ، ڈیڑھ لا خواتین زچگی کے مسائل سے دوچار ہیں ،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے خراب تعلقات کے باوجود ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بنگلہ دیشن میں روہنگیا مسلمانوں کئی آباد کاری میں اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں ،محمد عبدالشکورنے کہا کہ الخدمت میں پاکستان نے سب سے پہلے روہنگیا مسلمانوں کیلئے مہم کا آغاز کیا ،الخدمت خواتین کا کردار شاندار ہے ،انہیں مبار کباد پیش کر تا ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا الخدمت نے پاکستان سمیت دنیا کی 25 این جی اوز کو متحد کر کے استنبول میں ہونے والے حالیہ اجلاس میں مل کر روہنگیا مسلمانوں کیلئے کام کر نے پر اتفاق کیا ہے، انہوں کہا کہ الخدمت روہنگیا مسلمانوں کیلئے بھرپور کام کر رہی ہے اور آئندہ بھی کریگی، کورنگی میں آباد روہنگیا مسلمانوں کیلئے کام کوسراہا اور وہاں جلدبڑے اور معیاری اسکول کے قیام کا اعلان کیا ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ انسانیت کا درد ہمیں ورثے میں ملاہے ، ترکی میں پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کی جہاں پاکستا کے کردار کو سراہا گیا کہ پاکستانی قوم وہ قوم ہے جس نے سب سے زیادہ 30سے 40لاکھ مہاجرین کو پناہ دی ،انہوں نے روہنگیا مسلمانوں کی امداد کیلئے چیریٹی بازار کے انعقاد کو سراہا،اور خواتین سے اپیل کی وہ بازار سے بھرپور خریداری کرکے نیک مقصدکے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کریں ،دردانہ صدیقی نے الخدمت وومن ٹرسٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ روہنگیا مسلمان کٹھن حالات سے گزر رہے ہیں ،ہمارا فرض ہے کہ ہم روہنگیا بہن بھائیوں کی مدد کریں ،انجینئر فردوس شیخ نے روہنگیا مسلمانوں کی تاریخ اوران کی زندگیوں میں آنے والے نشیب وفراز پر روشنی ڈالی اور موجودہ بدترین حالات سے متعلق آگہی فراہم کی ،نویدہ انیس نے کہا کہ الخدمت وومن ونگ کراچی میں آباد روہنگیا مسلمانوں کی بھر پور خدمت کر رہی ہے، اس کیلئے اراکان آباد کورنگی میں مسجد ،مدرسہ قائم کیا،اسکول بنایا، خواتین کیلئے دستکاری سینٹر قائم کیا ،کلینک میں یومیہ 300مریضوں کو علاج کی سہو لتیں پہنچار ہے ہیں ، ارکان آباد میں تمام خدمات پر 92لاکھ روپے سالانہ خرچ کیے جارہے ہیں ،روہینگیا بچیوں کی شادی کے اخراجات اور بڑی مقدار میں راشن تقسیم کیا جاتا ہے ،انہوں نے اپیل کی کہ روہنگیا مسلمانوں کی دل کھول کر امداد کی جائے ،اس موقع پر دردانہ صدیقی نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے 50لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا اورمختلف اسکولوں کے بچوں نے جیب خرچ کی جمع کی ہوئی رقم محمد عبد الشکور کے حوالے کی ۔

متعلقہ عنوان :