المصطفیٰ پبلک اسکول ڈیرہ مراد جمالی میں اسپورٹس ڈے کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) المصطفیٰ پبلک اسکول ڈیرہ مراد جمالی میں اسپورٹس ڈے کے حوالے سے ایک پروگرام کا انقعاد کیا گیا جس میںطلباء وطلبات نے بڑی تعداد میں کھیلوں میں حصہ لیا اور جیتنے والوںمیں انعامات تقسیم کئے گئے پروگرام کے مہان خاص چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام بنی عمرانی اور جتک قبائل کے ممتاز سماجی رہنما میر عرض محمد عمرانی جب کہ دیگر مہمان گرامی میںوائس چیر مین ،غلام رسول سولنگی ، کھوکرویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سائیں بخش کھوکر ،صاحب علی تنیوتھے موقع پر چیئر مین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر غلام بنی عمرانی میر عرض محمد عمرانی ،وائس چیر مین ،غلام رسول سولنگی ، کھوکرویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سائیں بخش کھوکر ،صاحب علی تنیو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پورگرام سے بچوں کی ذہنی صلاحیت میںاضافہ ہو جائے گا اور وہ ہر میدان میں اپنا کردار ادا کریں گئے اور آگے چل کر ملک قوم کی خد مت اپنا کرادر اداکریں گئے المصفیٰ پبلک اسکول کے چیئر مین عادل ابڑو کی تعلیمی خد مات کو سراتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موصوف کی بدولت آج غریب بچے ،بچیاں کو مفت تعلیم کی زیوار سے آراستہ کیا جارہا ہے جو قابل تحسیس ہے ان کے بدولت غرب ،بچیاں کو بہتر سے بہتر تعلیم مل رہی ہے انہوں نے کہا کہ جب بھی ان بچوں کے لئے ہماری ضرورت ہو گی وہ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے اس موقع پر المصطفیٰ پبلک اسکول ڈیرہ مراد جمالی کے چیر مین عادل ابڑوکا کہنا تھا کہ آج کے اس پروگرام میں معزز مہانوں آکے ہماری حوصلہ افزائی کی جس میں ان کا تہ دل سے مشکور ہوں اسکول میں غریب بچوں کی تعلیم بکل مفت ہے جب مخیر حضرات کے بچوں کیلئے بھی فیس کم رکھی گی ہے ہمار مقصد ہر بچے کو اعلیٰ تعلیم دینا ہے سکول ہذاکو میر علی حسن جاموٹ کی جانب سے کمپوٹر لیب جب کہ سائیں بخش کھوکر کی طرف سے لابیریری مفت دی گی جس سے طلباء اور طلبات مستفید ہورہے ہیں ۔