جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہو گا تب تک پاکستان ترقی کی راہوں پہ گامزن نہیں ہوسکتا،امیر بشیر احمد ماندائی

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمد ماندائی کہا کہ ملک میں جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہو گا تب تک پاکستان ترقی کی راہوں پہ گامزن نہیں ہوسکتااورعوام کو ان کے حقوق اسلامی نظام میں مل سکتے ہیں اور جماعت اسلامی کی وہ واحد اسلامی پارٹی ہے جس میں اسلام کے نظام کو ملک میں مکمل قائم کر سکتی ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایٹمی صلاحیتوں اور معدنیات سے مالا مال ملک ہے ایک منظم اور پائیدار آئین رکھنے کے باوجود دنیا کا پسماندہ خطہ بننے کے قریب ہے ہمارے منتخب اراکین اسمبلی رکشے میں بیٹھ کر اسمبلی میں حلف برداری کے لیے آتے ہیں اور ان اسمبلیوں میں پانچ سال گزرنے کے بعد ارب پتی بن جاتے ہیں عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوکر عوام کو مڑ کر نہیں دیکھتے ہر مرتبہ ووٹ مانگنے کے دوران نئی وعدو ں کے ساتھ نیا جال لاکر عوام کے سامنے اپنے کو پارسا ظاہرکرتے ہیں اور انہی نام نہاد اور کرپٹ لوگوں کی کرپشن نے ملک کوپسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے میں سبقت تو حاصل کر لی لیکن تین سال گزرنے کے باوجود عوامی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ مل سکے جس بنا ء پہ بلوچستان کا ہر شہر اور یونین کونسل مسائل کاگڑھ بن چکے ہیں مقررین نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت نے منتخب ہونے کے صحت بعداور تعلیم کے محکموں پہ ایمر جنسی نافذ کرنے کا اعلان کر لیا لیکن ساڑھے چار سال گزرنے کے بعد بھی ڈویژنل ہیڈکوارٹر ز میں سہولیات سے آراستہ ہسپتال قائم نہیں کرسکے اور نہ ہی تعلیم اداروں کی حالت کو بہتر بنا سکی منتخب اسمبلی ممبران وزیر تعلیم سیکریٹری تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے بچے جب سرکاری سکولوں میں داخل کیے جائیں تب جاکر ان سرکاری سکولوں کی حالت بہتر ہوسکتی ہے انہوں نے کہا نوجوانوں نے اب جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت سے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں یہی وجہ ہے ملک کی نوجوانوں کی اکثریت جماعت اسلامی یوتھ کا ممبر بن کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں جماعت اسلامی ان نوجوانوں کی قوت سے ملک کو ترقی خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لیے موثر منصوبہ بندی کر چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :