تربت میں پے در پہ دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہیں،بابر یوسفزئی

میئر کوئٹہ کو نااہل قرار دینا الیکشن کمیشن کا مثبت فیصلہ ہے،صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات بابر یوسفزئی نے تربت سے مزید پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تربت میں پے در پہ دہشتگردی کے واقعات قابل مذمت ہے بے گناہ لوگوں کو اس طرح قتل کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے صوبائی حکومت اپنی نااہلی کو تسلیم کرے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اس طرح انسانیت سوز واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے مئیر کوئٹہ کو نااہل قرار دینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ مئیر کوئٹہ نے غلط بیانی کی جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے سابقہ مئیر کو نااہل قرار دیا اربوں روپے فنڈ کے باوجود صوبائی دارالحکومت میں کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے مئیر کوئٹہ بری طرح سے ناکام ہوچکے تھے ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کرنے پر اپنے سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔