خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ، دو بھائی جاں بحق

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) خضدار میں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ دو بھائی جاں بحق ،تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو خضدار کے علاقے کوشک کے قریب قومی شاہراہ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دو بھائی محمد امین اور عبدالسلام ولد ولی محمدجاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں مزید کاروائی جاری ہے