ژوب، جلو پٹرول پمپ کے قریب ہوٹل میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے سوئے ہوئے دومزدور جاں بحق

اتوار 19 نومبر 2017 18:10

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) ژوب کوئٹہ روڈ پر جلو پٹرول پمپ کے قریب واقعہ سخی ہوٹل میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے سوئے ہوئے دومزدور جاں بحق ، مطابق گزشتہ شب ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر جلو پمپ کے قریب واقعہ سخی ہوٹل میں جنریٹر کی گیس بھرنے سے سوئے ہوئے ہوٹل کے دو مزدوراحسان اللہ ولد گلستان مردانزئی اور کمال ولد احوال خان سلمان خیل دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے پولیس نے لاشیں سول ہسپتال پہنچا کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

متعلقہ عنوان :