الخدمت فاؤنڈیشن روہنگیا مسلمانوں کے لئے تعلیم وصحت کے منصوبے شروع کررہی ہے،صدر الخدمت فاؤنڈیشن

اتوار 19 نومبر 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبد الشکور نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن نے روہنگیا مسلمانوں کیلئے بڑے اور معیاری اسکول کے قیام اور بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں مقیم لاکھوں مہاجرین کے بچوں کی تعلیم وصحت کیلئے کے منصوبے شروع کر نے کے ساتھ 500 لیڈی ہیلتھ ورکرزاور500 سے زائد اساتذہ کو پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی کرنے جارہی ہے۔

ان خیالات اظہار انہوں نے الخدمت وومن ونگ ٹرسٹ کے تحت روہنگیا مظلوم مسلمانوں کی امداد کیلئے منعقدہ چیرٹی بازار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔محمد عبد الشکور نے کہا کہ عالم اسلام مشکل صورتحال سے دوچار ہے ،عراق،یمن ،شام ،افغانستان سمیت دنیا کے 6ممالک جغرافیہ کے لحاظ سے تو موجود ہیں لیکن یہ اصل میں تباہ ہو چکے ہیں ،روہنگیا مسلمان پناہ گزین کیمپوں میں شدید مشکلات کا شکا رہیں ، انہوں نے اپنے بنگلہ دیش کے دورے کا بھی ذکر کیا اورکہا کہ 8لاکھ مہاجرین بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں ہیں ،انہیں صحت ،تعلیم ،خوراک اور سینیٹری کے مسائل درپیش ہیں ، ڈیڑھ لا خواتین زچگی کے مسائل سے دوچار ہیں ،انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حسینہ واجد سے خراب تعلقات کے باوجود ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے بنگلہ دیشن میں روہنگیا مسلمانوں کئی آباد کاری میں اہم کردار ادا کیا جس پر ہم ان کاشکریہ ادا کرتے ہیں ،محمد عبدالشکورنے کہا کہ الخدمت میں پاکستان نے سب سے پہلے روہنگیا مسلمانوں کیلئے مہم کا آغاز کیا ،الخدمت خواتین کا کردار شاندار ہے ،انہیں مبار کباد پیش کر تا ہوں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن کی سفارت کاروسابق رکن قومی اسمبلی، ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، صدر روہنگیا فیڈریشن انجینئر فردوس شیخ ،جماعت اسلامی پاکستان خواتین کی جنرل سیکریٹری محترمہ دردانہ صدیقی ،نویدہ انیس ،شعیب ہاشمی نے بھی خطاب کیا ، اسسٹنٹ سیکریٹری الخدمت فاؤنڈیشن اعجاز اللہ خان الخدمت سندھ کے صدر ڈاکٹر تبسم جعفری ،امیر ضلع غربی عبدالرزاق خان ، راشد قریشی ،طلعت ظہیر ،شہناز اقبال و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :