سیلانی ماس آئی ٹی ٹریننگ پروگرام کے پانچویں بیچ کے انٹری ٹیسٹ میں 6500طلباء کی شرکت

اتوار 19 نومبر 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلانی ماس ٹریننگ پروگرام کے پانچویں بیچ کا انٹری ٹیسٹ ہاکی سٹیڈیم کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ ٹیسٹ میں 6500 سے زائد طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد بشیر فاروقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کی زیر نگرانی جاری اس پروگرام کو ضیاء خان چلا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جنھیں مائیکرو سافٹ کی جانب سے لگاتار 8مرتبہ Most Valuable Professional کے اعزازات سے نوازا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد 10.000سافٹ ویئر ڈیویلپرز تیار کرنا ہے جس سے پاکستان کی معیشت میں سالانہ ایک بلین ڈالرز کا اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر خورشید جمالی (چیئرمین سندھ اینگرو کول مائننگ)، حنید لاکھانی(چیئرمین اقرا یونیورسٹی) ڈاکٹر مسرور (چیئرمین سندھ ٹیکنیکل بورڈ ) اور دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب نے پاکستان کی سربلندی اور طلبا ء کی ترقی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔