جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں میں داخلے شروع ، پہلی بار آن لائن سسٹم متعارف کردیا گیا

اتوار 19 نومبر 2017 18:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) جامعہ کراچی کے مختلف شعبوں میں داخلوں کا آغاز ہو گیا، پہلی بار آن لائن سسٹم متعارف کردیا گیا۔ اتوار کے روز یونیورسٹی سے جاری اعلامیہ کے مطابق بیچلرز، ماسٹرز، ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ و ایوننگ پروگرام)، ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی (مارننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائن(چارسالہ پروگرام) ،بیچلرز آف فائن آرٹس(چارسالہ پروگرام) اور بیچلرز آف آرکیٹیکچرز (پانچ سالہ پروگرام ) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں برائے سال 2018 ء کا آغاز ہوگیا ہے۔

خواہشمند طلبہ 24 نومبر2017 ء تک داخلہ فارم آن لائن جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی تاریخ میں پہلی دفعہ آن لائن نظام کے ذریعے داخلوں کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے طلبہ بغیر کسی پریشانی کے اپنے گھروں میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کے ذریعے مستفید ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خواہشمند طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

بیچلرز پروگرام میںاپلائیڈ فزکس ،بائیوٹیکنالوجی ،بزنس ایڈمنسٹریشن ،کیمیکل انجینئرنگ ،کامرس ،کمپیوٹر سائنس،اکنامکس، ایجوکیشن،انگلش ،انوائرمینٹل اسٹڈیز،فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،انٹرنیشنل ریلیشنز ،ماس کمیونیکشن،میتھمیٹکس ،مائیکروبائیولوجی،پبلک ایڈمنسٹریشن،اسپیشل ایجوکیشن ،ٹیچرز ایجوکیشن(بی ایڈ)،جبکہ ماسٹرز پروگرام میںبزنس ایڈمنسٹریشن،کامرس، اکنامکس،ایجوکیشن،انگلش،انوائرمینٹل اسٹڈیز،ماس کمیونیکشن،مائیکروبائیولوجی، پبلک ایڈمنسٹریشن،پبلک پالیسی اورٹیچرز ایجوکیشن بی ایڈ (After 2year ADE) شامل ہیں۔

ان تمام شعبہ جات میں داخلے ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے جامعہ کراچی کے نظام کو آن لائن کرنے کا اعلان کیا تھا اور مذکورہ داخلہ پالیسی اسی کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :