پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار

اتوار 19 نومبر 2017 17:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی06ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی2050گرام چرس،08روند پستول30بوربرآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے احمد سے 500گرام چرس ، خالد سے 1300گرام چرس ، تھانہ مری پولیس نے اکبر سے 120گرام چرس، مرتضیٰ سے 130گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے راشد سے 02روند پستول 30بور، تھانہ ریس کورس پولیس نے عامر سے 06روند پستول 30بور برآمدکر کے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :