نئی بھرتیوں سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ، سی ٹی او

اتوار 19 نومبر 2017 17:51

راولپنڈی19نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2017ء) سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او)چوہدری یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی میں ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لئے آئندہ ہفتے نئے ٹریفک اسسٹنٹ کی بھرتیوں کاعمل مکمل کر لیاجائے گا جس کے تحت 135 نئے افراد بھرتی کئے جائیں گے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے سی ٹی او نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس کی اسسٹنٹ کانسٹیبل کی خالی پوسٹوں کے لئے 636افراد نے اپلائی کیا تھا جس میں سکروٹنی کے عمل کے بعد 494افراد کے مذید ٹیسٹ لئے گئے جن میں جسمانی صحت کا ٹیسٹ اور این ٹی ایس کا امتحان بھی شامل ہے ۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی میں اس وقت 450ملازمین کی نشستیں خالی ہیں جن میں 05ڈی ایس پی،انسپکٹرز کی100،حوالدارکی40،اور کانسٹیبل کی 33نشستوں سمیت دیگر خالی پوسٹوں پر بھی ملازمین کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں چیف ٹریفک آفیسر چوہدری یوسف علی شاہد نے بتایا ہے کہ ٹریفک پولیس میں 2006کے دوران کی بھرتی کی گئی تھی جن میںسی27ٹریفک اسسٹنٹ نوکری چھوڑ چکے ہیں جبکہ متعدد کانسٹیبل سپیشل ڈیوٹی پر تعینات رہتے ہیں جس وجہ سے ٹریفک کی روانی میںکافی مسائل کا سامنا رہتا ہے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ نئی بھرتیوں کا تمام عمل شفاف طریقے سے بورڈ کی نگرانی میں رواںکے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔نئی بھرتیوں میں خواتین اور مرد شامل ہیں جوکہ ٹریفک دفتر اور فیلڈمیں تعینات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :