جھمپیر پون راہداری ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 21 منصوبوں پر کام تیزی سے جاری

منصوبوں سے مجموعی طورپر ایک ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو گی

اتوار 19 نومبر 2017 17:50

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2017ء) جھمپیر پون راہداری کے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے 21 منصوبوں پر کام بھرپور انداز میں جاری ہے ان منصوبوں سے مجموعی طورپر ایک ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا ہو گی۔

(جاری ہے)

سندھ کے محکمہ متبادل توانائی کے ڈائریکٹر محفوظ قاضی کے مطابق توقع ہے کہ یہ منصوبے اگلے سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردیں گے ،ہر منصوبے کی پیداواری صلاحیت 50 میگاواٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ نو منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں اور ان سے 350 میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پور ی کرنے کے لئے سندھ میں متبادل توانائی کے ذرائع بروئے کار لانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :