چین میں ایک ٹانگ سے محروم فٹبالر نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنا مقام بنا لیا

اتوار 19 نومبر 2017 17:31

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) چین میں ایک ٹانگ سے محروم فٹبالر نے ہمت نہ ہارتے ہوئے اپنا مقام بنا لیا۔چین کے ہییی نامی کھلاڑی نے بچپن سے بس ایک ہی خواب دیکھا تھا کہ اسے فٹبال اسٹار بننا ہے۔ نو سال کی عمر میں کلب فٹبالر بنا تو 2009ء میں کینسر اس باہمت راستے کی چٹان بن گیا۔ہڈیوں کے کینسر نے اسے ایک ٹانگ سے محروم کردیا۔

(جاری ہے)

پرعزم ہییی نے ایک ٹانگ کو ہی بہت جانا اوربیساکھی کے ذریعے دوڑتے ہوئے نارمل فٹبالرز کے طرح کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ کئی سال گھنٹوں پریکٹس کی ۔کلبز نے پہلے اس کا فیصلہ نہیں مانا۔پھر نارمل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع دیدیا۔ دوستانہ میچ میں نارمل فٹبالرز کے چھکے چھڑا دیئے۔چین کی فٹبال ٹیم نے اسے اعزازی رکن بنایا اور یہ حوصلہ مند کھلاڑی فٹبال گرائونڈ میں ہمت کی مثال بن گیا۔ چینی صوبے گوانگ زو سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کو انگلش پریمیر لیگ کے کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے بھی خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :