اعجاز احمد چوہدری کا پی پی 154کی مختلف یونین کونسلز میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنما فیاض بھٹی کے ہمراہ پی پی 154کی مختلف یونین کونسل یوسی 235,236,اور 239 میں لگائے گئے ممبر سازی کیمپوں کا دورہ کیا ۔جگہ جگہ کارکنوں نے اعجاز احمد چوہدری کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچاور کی ،کیمپوں کے دورے کے موقع پر اعجاز احمد چوہدری اورفیاض بھٹی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی مہم میں کارکن بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ایک لاکھ کارکنوں کا ٹارگٹ این اے 127میں مقر ر کیا ہے اور یونین کونسل اور وارڈز سطح تک ٹیمیں گھر گھر جا کر ممبر بنا رہی ہے عوام کی طرف سے زبر دست پزیرائی مل رہی ہے اور جوق در جوق عوام پی ٹی آئی کے کیمپوں میں آ کر پارٹی کی ممبر شپ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہاکہ یونین کونسل کی سطح تک ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جو کہ نچلی سطح تک ممبر سازی کیمپ آرگنائز کر کے ممبر شپ کریں گی تمام پارٹی رہنما و کارکنان کو متحرک کر دیا ہے کہ وہ گراس روٹ کی سطح تک پارٹی کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں ، رہنمائوں نے کہا کہ تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے صر ف ملک کو لوٹا ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا پنجاب کے دھیلا وزیر اعلیٰ نے صوبے کو کرپشن کا گڑھ بنا دیا ہے اور ان کا ہر منصوبہ صرف ملک بنانے کے لئے ہے شہباز شریف کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی منصوبہ نہیں شریف برادران نے اپنے اور اپنی اولادوں کے لئے صر ف مال جمع کیا ہے ملک و قوم کا کچھ نہیں سوچا ،نواز شریف اور شبہاز شریف جدی پشتی چور ثابت ہو چکے ہے ، اب وقت آ گیا ہے کہ انہیں کٹہرے میں کھڑا کر کے ان سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔

اس مو قع پر عدیل جوئیہ ، میاں اختر حسین، چاچا پی ٹی آئی ، اشتیاق ملک ، حاجی خادم حسین ، خالد بابا ، عثمان ، ندیم شاکر ، علائوالدین، طلحہ خالد بابا سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنا ن بھی موجود تھے ۔