آصفہ بھٹواچانک خواتین کے باکسنگ کلب پہنچ گئیں ،پریکٹس بھی کی

خواتین باکسرز کی چمپئن شپ کرانے کا وعدہ ، کھلاڑیوں نے تصاویراور سیلفیاں بنائیں

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

لیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء)سابق وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹواچانک خواتین کے باکسنگ کلب پہنچ گئیں ، کھلاڑی آصفہ بھٹو کو اچانک اپنے درمیان پاکرحیران رہ گئیں۔

(جاری ہے)

آصفہ بھٹو گزشتہ روز لیاری میں واقعہ خواتین کے باکسنگ کلب پہنچ گئیں ۔ ان کا یہ دورہ کلب کو مہیا کئے جانے والے سامان کے صحیح استعمال کاجائزہ لینا تھا۔ اس دوران آصفہ بھٹو نے خواتین باکسرز کے ہمراہ باکسنگ کی پریکٹس بھی کی ۔ انہوںنے خواتین باکسرز کی چمپئن شپ کرانے کا بھی وعدہ کیا ۔اس موقع پر کھلاڑیوں نے آصفہ بھٹو کے ہمراہ تصاویر او رسیلیفاں بنوائیں۔