موجودہ ،آنیوالے سیاسی حالات پر گہری نظر ،مستقبل کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائیگا‘ سردار دوست کھوسہ

کسی کو حکمران جماعت میں نقب لگانے کی کیا ضرورت ہے اسکی قیادت کا رویہ ہی کافی ہے ‘ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب

اتوار 19 نومبر 2017 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد کھوسہ نے کہا ہے کہ موجودہ اور آنے والے سیاسی حالات پر گہری نظر ہے اور مستقبل کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا ،کسی کو حکمران جماعت میں نقب لگانے کی کیا ضرورت ہے اس کی قیادت کا رویہ ہی کافی ہے ،سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے ہمیشہ عزت اور اصولوں کیساتھ سیاست کی ہے وہ دونوںپر کبھی سمجھوتہ نہیںکریں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ سیاسی رابطے جاری ہیں اور ان میں پیشرفت ہو رہی ہے تاہم جلد مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ انتخابی سیاست بھرپور طریقے سے کی جائے گی ۔ جنوبی پنجاب میں ترقی کے دعوے کرنے والے عام انتخابات میں ایکسپوز ہو جائیں گے۔ سردار دوست کھوسہ نے کہا کہ جو بھی لوگ ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے تمام فیصلوں کا اختیار سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کو دے رکھا ہے اور وہ اپنی سیاسی بصیرت کے مطابق یقینا درست فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے (ن) لیگ کو توڑنے کی سازش کے سامنے آنے والے بیانات کے سوال کے جواب میں کہا کہ جب آپ کی قیادت کا رویہ ایسا ہو توپھر کیوں کوئی آپ کی جماعت میںنقب لگائے گا آپ خود ہی اس کام کے لئے کافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :